لاہور(نیوز ڈیسک) عدالت اینٹی کرپشن لاہور نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ۔تفصیلات کے مطابق عدالت اینٹی کرپشن لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورصدر پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ہے ۔ واضح رہے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے سماعت ، جس میں چوہدری پرویزالہٰی کے وکیل نے پیش ہوئے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔عدالت نے چوہدر ی پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ۔ دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے ۔
