اہم خبریں

شاہ محمود قریشی بھی گلگت ہاؤس سے گرفتار ،گرفتاری سے قبل خصوصی پیغام سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو گلگت ہاؤس سے گرفتار کر لیا گیا، رہنما تحریک انصاف نے حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیدیا۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو گلگت ہاؤس سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، ان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ، شاہ محمود قریشی پر جلاؤ گھیراؤ ،ہنگامہ آرائی کے مقدمات ہیں۔ واضح رہے کہ اس قبل پولیس اسد عمر ، فواد چوہدری علی زیدی کو بھی گرفتار کر چکی ہے ،گرفتاری سے پہلے شاہ محمود قریشی نے اپنا ویڈیو بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے جس میں ہم سب نے حصہ ڈالا ،عمران خان نے جوذمہ داری سونپی اس کو نبھانے کی کوشش کی ،حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہنی چاہئے ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ کے طور پر میں نے ہر فورم پر پاکستان کے مفادات کا دفاع کیا،40 سالہ عملی سیاست میں ہو گئے ہیں ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اشتعال انگیزی کا بیان نہیں دیا جس پر مقدمے ہوں، ہماری جدوجہد اپنی منزل تک ضرور پہنچے گی،مجھے ہلاکتوں کا صدمہ ہے،۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مقصد کیلئے بڑ قی قربانیاں دینی پڑتی ہیں ،کور کمانڈر لاہور واقعے کا ہم پر جھوٹا الزام لگا یا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں