اہم خبریں

اس وقت ملک میں ایک خوفناک صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عمران خان کی غیرقانونی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے،ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی ایک پیٹیشن دائر کی ہے،عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں ہو پا رہی اور ان کی صحت بارے معلوم نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ مجھے 12 مئی تک گرفتار نہیں کر سکتے،اسد عمر کو ضمانت کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا،اب پولیس ایک قدم اور آگے بڑھ کر سپریم کورٹ سے گرفتاریاں کر رہی ہے،میں ججز کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے قانون کا نفاذ یقینی بنایا ہے،ہمارا خیال ہے کہ چیف جسٹس ہماری درخواست پر فیصلہ کریں،پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ اور ججز کی کوئی حیثیت نہیں تو گرفتار کر لیں،اس وقت ملک میں ایک خوفناک صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پی ڈی ایم اس تمام صورتحال سے سائیڈ پر ہو گئی ہے اور عوام کو فوج کے سامنے لا کھڑا کیا ہے،پی ٹی آئی کا ووٹر مختلف طبقات پر مشتمل ہےفوج بھی ایک معاشرتی طبقے پر مشتمل ہےہماری تمام سیاسی قیادت نے گزشتہ روز ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہےہم کور کمانڈر کی رہائش گاہوں پر حملے کی مذمت کر چکے ہیںعمران خان نے کل بھی کہا کہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہےاگر شرپسند عناصر کے قانون کے مطابق خلاف کاروائی ہوتی ہے تو اسکا ساتھ دیں گےکل کا دن آج سے بھی زیادہ خطرناک ہےڈالر 290 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے اور بلومبرگ کے مطابق ملک ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہےاسوقت اسات رکنی کمیٹی پارٹی کے معاملات چلا رہی ہے جس کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے ہیںمذاکرات کے دوران پی ڈی ایم کے کچھ رہنماؤں کے بیانات سے عمل کو نقصان پہنچاخواجہ آصف اور مریم اورنگزیب نے مذاکرات کے دوران بیانات دیئےپرویز الٰہی کے گھر پر مذاکرات کے دوران حملہ ہوااب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج آ گئی تو الیکشن کروا لیںچیف جسٹس کو سکیورٹی کی صورتحال بارے گمراہ کیا گیاآئین میں اسمبلیوں کی بحالی کا کوئی امکان نہیںنوے روز کے بعد نگران حکومتوں کے تمام اقدامات غیرقانونی و غیر آئینی ہیںجو لوگ اختیار رکھتے ہیں انہیں اپنا اختیار منوانا چاہیےاگر چیف جسٹس پاکستان کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا چیف جسٹس بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں