اہم خبریں

فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت پر عمل داری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے حفاظتی ضمانت پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ دائر درخواست میں فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پولیس سپریم کورٹ کے احاطے میں موجود ہے، عدالت نے 12 مئی تک حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرائے، انصاف تک رسائی میرا بنیادی حق ہے جسے پامال کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری سے سوال کیا کہ پولیس آپ کی گرفتاری کیلئے باہر انتظار کر رہی ہے۔جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی یہی پر ہیں دیکھ لیں گے، ہمارے پاس عدالت کا حکم موجود ہے، عدالت نے گرفتاری سے منع کیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں