اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کی گرفتاری کیخلاف سرینگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج ، سر ی نگر ہا ئی وے میدا ن جنگ بن گیا ، پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ، کا رکنو ں کو منتشر کر نے کے لیے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ،، پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی جلادی ،۔پی ٹی آئی کارکنوں کالاہور،اسلام آباد، ،کراچی ،کوئٹہ ،پشاور ،مظفر آ با داوردیگرشہروں میں بھی ،احتجاج،توڑپھوڑ،جلاؤ گھیراؤ، کئی گاڑیاں جلادیں،،، سرکاری عمارات کونقصان پہنچا یا ۔ ، پی ٹی آئی کارکنان کا لاہور کے تھانہ شادمان پرحملہ ، کارکنوں کی تھانے میں توڑ پھوڑ ،لنڈی کوتل میں بھی احتجاج ،، ایک سرکاری گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ،، پاک افغان شاہراہ بند ، آمد ورفت معطل،، پشاور باچا خان چوک میں مظاہرین نے پوری مارکیٹ کو جلا دیا، مشتعل کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور سٹیشن کے ایک حصے کو آگ لگا دی۔
