اہم خبریں

خیبرپختونخوا حکومت معصوم بچوں کی جان بچانے میں ناکام ،نمونیا سے 175 بچے جاں بحق

پشاور( نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کاشعبہ صحت معصوم بچوں کی جان بچانے میں ناکام ہو گی، نمونیا کی عام سی بیماری سے 175 بچے جاں بحق ہو گیے ۔ تفصیلات کے مطابق نمونیا سے 153 بچے خیبر ٹیچنگ اسپتال، 12 لیڈی ریڈنگ اور 10 بچے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق ہوئے ، پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران نمونیا سے175 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال نے کہا کہ صرف خیبر ٹیچنگ اسپتال میں نمونیا سے متاثر چار سو سینتالیس بچوں کو لایا جاچکا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے بچوں کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں