اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین ایچ ای سی کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی، وفاقی وزیراحسن اقبال کے انتظار میں معذور بچوں اور بچیوں کو6 گھنٹے تک بھوکا پیاسا بٹھا ئے رکھا۔
چیئرمین ایچ ای سی کی مجرمانہ غفلت۔۔ معذور بچوں بچیوں کوچھ گھنٹے تک احسن اقبال کے انتظار میں بیٹھائے رکھا#ABNNews #LatestNews #HEC #HigherEducationCommission #AhsanIqbal @betterpakistan pic.twitter.com/UKTeLAMVbY
— ABN NEWS (@abnnewspk) May 10, 2023
شہنشاہ معظم وفاقی وزیر احسن اقبال 1بجے پہنچے ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے وفاقی وزیراحسن اقبال کے پہنچتے ہی آفس میں لنچ کی فرمائش کر دی ۔۔ ملک بھر سے معذور طلبا کو وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب 11بجے طے تھی ۔ جبکہ وفاقی وزیرکے دیر تک پہنچنے پر کامسیٹس یونیورسٹی کا ایک طالبعلم تاخیر کے باعث ڈائیلاسز کرانے ہسپتال نہ جا سکا ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر در شہوار نے معذور طلبا کو صبح 8 بجے تقریب میںشرکت کیلئے بلا لیا تھا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے رابطہ کرنے پر کوئی موقف نہ دیا۔