اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتار ی کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا ئو کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخواہ حکومتوں نے وفاقی حکومت سے پاک فوج کی مدد طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں مشتعل افراد نے سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا ۔ جس کے بعد صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کی خدمات طلب کرلی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ملک میں بگڑتے حالات کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
