اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنماکارکنوں کو جلائو گھیرائوپر اکساتے رہے،مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی رہنماکارکنوں کو جلائو گھیرائوپر اکساتے رہے،مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کو جلاوگھیرائو کیلئے اکساتے رہے، ۔ عمران خان کی گرفتاری پر جو ردعمل آیا وہ سب نے دیکھا، پی ٹی آئی کارکن عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچا تے رہے۔ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہپی ٹی آئی نے جو کل کیا وہ عوامی ردعمل تھا یا منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیب عمران خان کے خلاف تحقیقات کر رہی تھی، عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے اس لئے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں