کراچی (نیوزڈیسک) جلاوگھیرائو اور بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاون ،پولیس نے 250 افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میںپی ٹی آئی کے کارکن بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔پی احتجاج کے دوران بس جلانے والے دو ملزمان بھی گرفتار۔ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کردیئے۔ مقدمات میں پی ٹی آئی لیڈر بھی شامل ہیں۔زیر حراست افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جا رہا ہے۔
