اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ گرفتاریوں کے موسم میں اسلام آباد سے ایک اور بڑی گرفتاری سامنے آگئی ہے ۔ پی ٹی آئی کےمرکزی رہنما وسیکرٹری جنرل اسد عمر کو بھی انسداد دہشتگردی سکواڈ نے گرفتار کرلیا۔ اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کےاحاطے سے حراست میں لیا گیا۔ اسد عمر ، فواد چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست جمع کروانے آئے تھے ۔ جنہیں انسداد دہشتگردی سکواڈ نے احاطہ عدالت سے ہی حراست میں لے لیا۔
