اہم خبریں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مرکزی رہنما ن لیگ حمزہ شہبازکے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ۔ وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو نیب حکام نے بے گناہ قرار دیدیا۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے ریفرنس کی سماعت کی، شہباز شریف کے وکیل انوار حسین نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔نیب حکام نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی ۔نیب حکام نے شہباز شریف فیملی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں