اہم خبریں

برطانیہ سمیت دنیا بھر میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے

لندن (نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیخلاف برطانیہسمیت مغربی ممالک میں مظاہرے کئےگئے۔مانچسٹر اور بریڈفورڈ ، کینیڈا، یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں مظاہرین نے عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی حمایت اور حکمرانوں کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا فوری طور پرعمران خان کی رہائی کا مطالبہ۔ دوسری جانب ہیلی فیکس، ھڈرزفیلڈ اور دیگر علاقوں میں بھی مظاہرے کیے گئے جس میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ پوری دنیا میں عمران خان گرفتاری کیخلاف مظاہرے،لندن میں پاکستانی ایمبیسی کے باہر پاکستانیوں کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں