راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) احتجاجی مظاہرہ مری روڈ پر ہونے والے پر تشدد احتجاج کے دوران 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئےڈی ایچ کیو میں تین ، بی بی ایچ میں 4 جبکہ ہولی فیملی میں تین زخمی علاج کیلئے لائے گئے، مظاہرے کے دوران ڈی ایس پی طاہر اسکندر بھی شدید زخمی ہوئے، مظاہروں کے دوران مری روڈ پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا،راولپنڈی میں موبائل نیٹ ورک بند کر دیا گیا ،راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا امکان ہے،کمیٹی چوک اور مال روڈ پر احتجاج جاری ہے،پولیس کی طرف سے شلینگ اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال،راولپنڈی پولیس نے اب تک 39 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔