اہم خبریں

جلاؤ گھیراؤ کرکے اداروں کو دباؤ میں لانا مناسب نہیں، وزیرقانون

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے قانون کےمطابق کارروائی کی ہے ماضی میں آشیانہ کیس میں بلاکرصاف پانی کیس میں سزائیں دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ حبس بے جا نہیں عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، ایک سو نوے ملین کا معاملہ گزشتہ کابینہ سےپوشیدہ رکھاگیا۔انہوں نے کہا کہ نیب حکام نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے ماضی میں آشیانہ کیس میں بلاکرصاف پانی کیس میں سزائیں دی گئیں۔اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ضمانت خارج ہونے پرسپریم کورٹ سےبھی گرفتاریاں ہوتی رہیں جب وارنٹ موجود ہو تو کسی بھی جگہ سے کسی کی بھی گرفتاری ہوسکتی ہے، جلاؤگھیراؤ کرکے اداروں کو دباؤ میں لاکرفائدہ لینامناسب نہیں۔ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بیٹی کےساتھ جیل کاٹی جس میں عدالت نےبری کیاتھا۔

متعلقہ خبریں