اہم خبریں

عمران خان کی گرفتاری،ملک بھر میں احتجاج،جلاو،گھیراو،پتھراو، شیلنگ، گرفتاریاں

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کاحتجاج جاری،عوام سڑکوں پر نکل آئی،پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں،پتھراو،آنسو گیس کی شیلنگ، گرفتاریاں،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف وفاقی دارالحکومت ریڈ زون،ڈی چوک کی طرف ایکسپریس چوک، نادرا چوک گیٹ، سرینا ہوٹل پوسٹ، ایوب چوک میریٹ ہوٹل، باری امام ٹی کراس بند ہیں۔مارگلہ روڈ چیک پوسٹ کو ریڈ زون میں داخلے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔-سری نگر ہائی وے – ہائی کورٹ کے قریب – G11 سے G9 کی طرف۔- کھنہ پل کے قریب کورال چوک کی طرف ایکسپریس وے – فیض آباد سے کورال کی طرف ٹریفک سٹینڈ بائی ہے،لاہور،مریدکے،ملتان،گوجرانوالہ،چندا قلعہ، جی ٹی روڈ،بہاولپور بائی پاس اور قادر پور ران اور چونگی نمبر 9,فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان،میانوالی،ملتان بہاولپور روڈ،لودھراں،-ہرنولی موڑ،غازی ڈاٹ پل،کراچی،پشاور،بنوں،میران شاہ،مردان،چارسدہ چوک،سوات کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں