اسلام آباد (نیوزڈیسک)توہین پارلیمنٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ، چیئرمین قائمہ کمیٹی استحقاق قاسم نون کا کہنا تھا کہہ آج پارلیمان کا اہم دن ہےجہاں توہین پارلیمنٹ بل پر پورا ایوان متفق ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقدہ ہوا، اجلاس میں قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ رکن قومی اسمبلی قاسم نون نے کہا کہ جتنی بے توقیری اس پارلیمان کی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی ، پارلیمنٹ کی سپرمیسی کدھر گئی۔تحقیر مجلس شوریٰ بل قائمہ کمیٹی رپورٹ کے تحت تحریک پیش کی،۔چیئرمین کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ بدقسمتی سے کمزور ماں کمزور اولاد کا سبب بنتی ہے، جتنی بے توقیری اس ایوان کی ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں ہمارا ٹرائل ، پارلیمان کی عزت ہوگی تو تمام عوامی نمائندوں کی عزت ہوگی ۔
