اہم خبریں

نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو کا معاملہ ،فرانزک تصدیق ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خصوصی کمیٹی کے سربراہ اسلم بھوتانی نے کہا کہ مبینہ آڈیوکی فرانزک تصدیق کیلئے ایف آئی اے حوالے کریں گے ، سپریم کورٹ کو بھی اسکا ریکارڈ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کی صدارت اسلم بھوتانی نے کی جس میں سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کا ریکارڈ فراہم کرنے اور مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات سے متعلق مشاورت کی گئی ۔ واضح رہے کہ اجلاس میں موجود ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے بھی شامل تھے جنہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیو لیک کا فرانزک آڈٹ ایک دن میں کر سکتے ہیں لیکن وزارت داخلہ حکم جاری کرے ۔ چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ آڈیو فرانزک کے بعد آڈیو میں شامل افراد کو طلب کیا جائے گا، ہم شفاف تحقیقات کرنا چاہتے ہیں ۔ کمیٹی کا مشاورتی ان کیمرا اجلاس 12مئی کو بلایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں