اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دے گی،بنوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو کلیئر کیا جائے گا۔مسلح افواج دنوں اور ہفتوں میں علاقوں کو کلیئر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کیا جائے گا۔ ہوسکتا ہے آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی دہشت گرد بھاگ جائیں، نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان کی آڈیوز سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی لیک آڈیوز کا فارنزک کرالیا، وہ 100 فیصد درست ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عائلہ ملک یا عمران خان ہمیں چیلنج کریں، دنیا کی جس ایجنسی سے کہیں گے ہم وہاں سے فارنزک کروا کے ان کی تسلی کرادیں گے۔