لندن(نیوزڈیسک) ترجمان مسلم لیگ ن ووفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لندن میں قیام کا دورانیہ ایک دن مزید بڑھا دیا ، مسلم لیگ ن کے قائدین ملکی وسیاسی صورتحال پر مزید مشاورت اور فیصلے کریں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم امور پرمشاورت کیلئے قیام میں ایک دن کا اضافہ کیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف کل بروز بدھ واپس وطن روانہ ہونگے۔
