اہم خبریں

الیکشن 14 مئی کو نہیں ،باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہونگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن 14 مئی کو نہیں ہوں گے،الیکشن باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہونگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ فتنہ 2014 سے پاکستان میں افراتفری پھیلا رہا ہے، الیکشن باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت میں تھے تب بھی یہ سڑکوں پر تھے، یہ لوگ 6 دن سے زیادہ جیل نہیں رہ سکتے، جب یہ سڑکوں پر آئیں گے تو ان کا حال پہلے سے مختلف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممی ڈیڈی لوگ صرف سوشل میڈیا پر ہی احتجاج کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں