اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )پاکستان ،چین اور افغانستان وزرائے خارجہ مذاکرات،مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق شرکاء نے سہ فریقی تعاون کی اہمیت پر زور دیا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہےتینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی سلامتی و ترقی کےلئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ، فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ چیلنجز علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا،تینوں ممالک نے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور افغان معیشت بحالی کی ضرورت پر زور دیا ۔شرکاء نے ٹی ٹی پی کو اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
