اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورت میںسماعت آج ہوگی محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اورعسکری ادارے کے افسران کیخلاف بیان بازی کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ عمران خان آج کیس کی سماعت کے لیے صبح 9 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔سماعت کے دوران کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کے داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری کیئے جائیں گے
