اسلام آباد (اے بی این نیوز )سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات بل کیخلاف کیس کی سماعت، عدالت کی اٹارنی جنرل کو کل تک پارلیمانی کارروائی کا ریکارد جمع کرانےکی ہدایت، اٹارنی جنرل کی فل کورٹ بنانے کی استدعا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جسٹس فائز اور افتخار چوہدری کے کیسز صدارتی ریفرنس تھے،معاملہ سنگین نوعیت کا ہونے پر ہی فل کورٹ بنا ،کسی اور مقدمے میں فل کورٹ کی مثال ہے تو دیں،کیا حکومت چاہتی ہے عدالت کی اندرونی بحث باہر آئے؟ جسٹس عائشہ ملک کے سوالات،جسٹس منیر نے ریمارکس دیئے پارلیمنٹ کہتی ہے پانچ رکنی بینچ ہو اٹارنی جنرل کہتے ہے فل کورٹ ہولگتاہے حکومت کی گنتی کمزور ہے،،ن لیگ کے وکیل نے بتایا ہم نے بھی درخواست میں فل کورٹ کی استدعا کی ہے،جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیئے آپ کی درخواست کوابھی نمبر الاٹ نہیں ہوا، ،سماعت 3ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی