اہم خبریں

پھلاوئی جیپ حادثہ، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

نیلم (نیوزڈیسک) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا نوسیری ڈیم، شاردہ، پھلاوئی نیلم آزاد کشمیر کا دورہ، پھلاوئی جیپ حادثہ میں 8 لاپتہ افراد کی تلاش پر جاری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے سرچ و ریسکیو آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا، وزئر اعلی پنجاب کی جانب سے لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں دریا میں بہہ جانے والے افراد کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیئے احکامات جاری کیئے گئے تھے جس کر بعد ریسکیو 1122 پنجاب نے اپنی خصوصی ٹیمیں آپریشن کے لیئے نیلم روانہ کہ ہوئی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری حمزہ علی خان نے سرچ و ریسکیو آپریشن پر سیکرٹری کو بریفنگ دی، 8 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیئے ریسکیو 1122 کا سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے ہدایات ملنے پر ریسکیو 1122 مری کی 31 ریسکیورز پر مشتمل واٹر ریسکیو ٹیم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری حمزہ علی خان کی زیرنگرانی 4 مئی کو مظفرآباد پہنچی تھی، اس سے پیشتر 03 مئی کو کوہالہ اور ٹائیں ڈھلکوٹ میں بھی ریسکیو 1122 مری کی جانب سے کیئے جانے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سے آگاہ کیا، جیپ حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیئے ریسکیو ٹیم کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ایک ٹیم نوسیری ڈیم کے اندر سرچ آپریشن میں مصروف ہے، دوسری ٹیم شاردہ سے کیل کی طرف دریا کے کنارے، جبکہ تیسری ٹیم دودھنیال سے دوواریاں کی طرف دریا کنارے سرچ آپریشن میں مصروفِ ہے

متعلقہ خبریں