اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نااہلی کی سزا سنانے والے ججوں کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔لندن میں قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ بحران میں پارلیمنٹ کا بھرپور دفاع کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور بحران کا بہترین حل بھی یہی ہے۔اس سے قبل خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا۔
