پشاور(نیوزڈیسک) تھانہ چمکنی پولیس نے ڈیوتی پر مامور ایکسائز پولیس کے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا،پولیس حکام نے بتایاکہ زیر حراست اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی اور 3 سپاہی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیا، شکایت تھی کہ پولیس وردی میں ملبوس کچھ اہلکار لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں۔پولیس نے بتایاکہ معاملے سے متعلق پولیس اور ایکسائز حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔