لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں کسی کو بھی اپنے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تضحیک کرنے یا انہیں دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اتوارکوسوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ذمہ دار پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ایسے عناصر کی شدید مذمت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ عناصر دراصل پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور شرپسندوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا پڑے گا۔