اہم خبریں

ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن کا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن،1.72 ارب مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرالی گئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن کا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن،1.72 ارب مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرالی گئی،آپریشن ٹیکسلا و سنگ جانی کے مقام پر عمل میں لایا گیابھاری مشینری کی مدد سے کئے گئے آپریشن میں ریلویز پولیس اور عملہ ریلوے نے بڑی تعداد میں حصہ لیاناجائز انکروچرز کیطرف سے قائم کی گئی پختہ عمارات، اسٹاک کیا گیا مٹیریل اور کھوکھا شاپس کو مسمار کر دیا گیاکامیاب آپریشن میں 7.83 ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 1ارب 72

 

کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں