سرگودھا(اے بی این نیوز) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تحریک انصاف کارکنان پر کریک ڈاؤن کے معاملہ پر رد عمل دیتے کہا کہاسلام آباد کے بعد اب سرگودھا میں تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، سرگودھا میں پانچ چئرمین یونین کونسل کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے، اور چار کو گرفتار کرلیا گیا سرگودھا تحریک انصاف کے صدر اسامہ میلہ کے مطابق گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ آئین اور عدلیہ سے یکجہتی ریلی کے بعد شروع ہوا۔