حیدرآباد( اے بی این نیوز )ضمنی بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کے دو گروپوں کے دوران جھگڑا ،کارکن پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید الدین کے ساتھ خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے ، زبردستی پولنگ کا عمل بند کرا دیا ۔یوسی 119 میں جیالوں نے پولنگ بوتھ سے بیلٹ پیپر اور پولنگ کی فہرستیں لوٹ لیں ، الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن، صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی