اہم خبریں

جیل اور زیرِحراست تشدد کےذریعےنظریات کا خون نہیں کیاجاسکتا،عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا،اتوارکوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 75 استقبالیہ مقامات کےساتھ علی امین گنڈا پور کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کےساتھ پیدل چلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کےذریعےنظریات کا خون نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہاکہ فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں