لاہور (نیوزڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اقلیتی برادری کے بچوں کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے سینیٹر کامران مائیکل کی قیادت میں مینارٹی چلڈرن لیڈر شپ کے وفد کی ملاقات کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ قائدِ اعظم کے فرمودات کے مطابق اقلیتوں کیساتھ یکساں سلوک پر یقین رکھتا ہوں ، پاکستان میں تمام اقلیتی برادری کو مکمل سیاسی و مذہبی آزادی حاصل ہے۔
