اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عدلیہ سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی پی ٹی آئی کو مہنگی پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی طرف سے عدلیہ اظہار یکجہتی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کے ساتھ ساتھ 180 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے ۔
