اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بلاول بھٹو کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے سے متعلق بیان پر کہا کہ وزارت خارجہ مقبوضہ کشمیر جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس پر پاکستانی موقف واضح بیان کر چکی ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے کئی مواقع پر یو این قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پرزور دیا، ان کی باتوں کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، ایسی خبریں ان تنازعات کو عالمی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے مؤقف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حساس معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کرنا چاہیے ۔
