اہم خبریں

نیا لندن پلان ،اہم فیصلے ،نواز، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نیا لندن پلان ،اہم فیصلے ،نواز، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ کے شہر میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقات، ملاقات میں معاشی ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نواز شہباز ملاقات میں پارٹی کو متحرک کرنے اور پارلیمنٹ کی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنے سمیت آئندہ الیکشن مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق کیا گیا ۔ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو بجٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی اور معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کارکنوں کو عزت دی جائے وزائ کارکنوں کیساتھ رابطوں کو مزید تیز کریں ، معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے موثراقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نوازشریف کی وطن واپسی اور ان کےخلاف مقدمات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ خبریں