اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان فرد جرم سے بچنے کےلیے خطرے کا شور مچا رہا ہے۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ جب چین کی اہم شخصیت پاکستان آتی ہے، عمران کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔کنڈی نے کہا کہ ثابت ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملنے والی ممنوعہ فارن فنڈنگ اس کام کےلیے ہوتی تھی۔انہوں نےمزید کہا کہ عمران نیازی ریلیف لینے کے لیے ڈرامہ بازی کر رہا ہے، خاتون جج کو دھمکی دیتے ہوئے عمران کو شرم کیوں نہیں آئی۔فیصل کنڈی کے مطابق بالٹی میں منہ چھپائے یا ڈسٹ بن میں عمران نیازی کی آخری منزل جیل ہے، پی ٹی آئی چیئرمین فرد جرم سے بچنے کے لیے خطرے کا شور مچا رہا ہے۔
