اسلام آ باد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میںسینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے بھارت جا کر ایس سی او ممالک کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا۔ وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے گئے تھے، یہ دو طرفہ دورا تھا نا ہی پاکستان کو بھارت سے کوئی توقعات تھیں۔ انہوں نے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور بھارت کو آئینہ دکھایا۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں شرکت پر بی جے پی حکومت اور تحریک انصاف کو سب سے زیادہ تکلیف ہوئی ہے، مودی حکومت اور تحریک انصاف ایک پیج پر نظر آئے۔
