اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا کراچی میں ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کراچی میں ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرنے کا ھکم دیا ۔ ذرائع کے مطابق آئی سندھ پولیس کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میںکراچی کے ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا تھا ۔ مراسلے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن قواعد کی روشنی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن تک ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلوں پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے ۔

متعلقہ خبریں