گوادر( نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا کہ مظاہرین حساس جگہ پر بیٹھ گئے تھے، ملک کی بدنامی ہو رہی تھی،ہم نے ان کے وفد سے بات کی، وہ کسی صورت مان ہی نہیں رہے تھے،چینی وہاں سے گزرتے تھے، اس لئے انہیں وہاں سے ہٹایا گیا،جب مظاہرین کو دھرنے کی جگہ سے ہٹایا گیا تو انہوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا،مظاہرین کے ساتھ مسلح افراد بھی تھے ،فائرنگ کر کے ایک سرکاری ادارے کے اہلکار کو شہید کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ ہر صورت قائم کرے گی،مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر کو دھرنے کے ذریعے یرغمال بنا لیا ، ہم بجٹ میں بھی گوادر کا خیال رکھتے ہیں،گزشتہ روز مشتعل افراد نے سرکاری املاک کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی،گوادر پاکستان کا مستقبل اور پاکستان کا حب بننے جارہاہے،لاپتہ افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کر چکے ہیں، ان کی مدد کی،ٹرالر مافیا صوبہ بھر میں پھیلا ہوا ہے، کمشنر کو اس حوالے سے ہدایات دیدی گئی ہیں۔
