اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میںنااہلی فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع کردی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ایک سیکنڈ کے کیس میں اتنی دیر کیوں کی جارہی ہے ؟؟ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست واپس لینے کی متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے فیصلے کو عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر رکھا ہے۔
