اہم خبریں

جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے ذرائع آمدن کے آڈٹ کا معاملہ پی اے سی کے سپرد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس تحقیقات کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی )کو بھجوا دیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرایازصادق نے نکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر بہت سی انگلیاں اٹھ رہی ہیں، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کے حوالے سے بارز نے ریفرنس تک دائر کیے لیکن ان پر سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہورہا۔انہوںنے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے ریفرنس کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھیجنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پی اے سی میں جسٹس مظاہرنقوی کے ذرائع آمدن سمیت دیگرتفصیلات کا آڈٹ کروایا جائے۔ اس سے نہ صرف ان پر سے بلکہ دیگرججزپربھی انگلیاں نہیں اٹھیں گی۔ زاہد اکرم درانی نے معاملہ پی اے سی کے سپرد کرتے ہوئے 15روز میں آڈٹ رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

 

متعلقہ خبریں