اہم خبریں

عمران خان کیخلاف 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی بیان ریکارڈ کرادیں، پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کا جو طریقہ کار ہے اس کو فالو کریں۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پرائیویٹ اسپتال کی رپورٹ دی جو قابل قبول نہیں اس پر فواد چودھری اورایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ اس پر عدالت نے فریقین کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور دونوں کو خاموش رہنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد سابق وفاقی وزیر فواد چودھری خود روسٹرم پر آئے اور اس وقت صرف عمران خان عدالتی احکامات مان رہے ہیں لیکن باہر سیکیورٹی کا نہیں خوفزدہ کر رکھا ہے۔دلا ئل سننے کے بعد عدالت نے سات مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ خبریں