اہم خبریں

قانون اور آئین جیتے گا، الیکشن ہو کر رہیں گے، شیخ رشید احمد کا انکشاف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قانون اور آئین جیتے گا، الیکشن ہو کر رہیں گے،ساری پارٹیاں عمران خان کو گرفتار کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری پارٹیاں عمران خان کو جیل میں ڈالنے یا جان لینے پر تلی ہوئی ہیں،حکومت چیف جسٹس کو رخصت پر بھیجنے کی باتیں کر رہی ہے، جس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں وہ بھی عدلیہ کی توہین کر رہی ہے ۔،ملک سنگین ترین بحران میں ہے، عمران خان کے پاس کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا ، قانون اور آئین جیتے گا، الیکشن ہو کر رہیں گے، حکومت صدر سے الیکشن کی تاریخ کا اختیار واپس لینے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ کی تاج پوشی کیلئے شہزادے کے پاس وقت ہے، ملک کے سنگین مسئلے حل کرنے کے لیے نہیں۔ پارلیمنٹ عدلیہ کا گھیراؤ کرنے جا رہی ہے ملک سنگین بحران میں ہے ۔

متعلقہ خبریں