لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی پر پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کا کیس ،عدالت نے 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کا کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔ دلائل کے دوران چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی، آپریشن کیا اور گھریلو ملازمین کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ، یہ صرف مقدمے کے لیا الزام لگایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے ضمانت دی جائے،ٹرائل کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کی جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ان عبوری ضمانت میں 11 مئی تک منظور کرلی ۔
