اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس،عدالت نے عون چوہدری کو بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت دیدی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق عدالت نے آج ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج نصرمِن اللہ عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا ۔ عدالت نے اس دوران غیر شرعی نکاح کے حوالے سے عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست بھی منظور کر لی ۔ واضح رہے کہ عون چوہدری آئندہ سماعت پر اپنا بیان عدالت میں قلم بند کروا سکیں گے گزشتہ ماہ 27 اپریل کو عدالت نے ،غیر شرعی نکاح کیس میں عون چوہدری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ مؤخر کیاتھا کیو نکہ سول جج نصرمِن اللہ چھٹیوں پر تھے ۔
