اہم خبریں

جنات ہی 14 مئی کو الیکشن انتظامات کر اسکتے ہیں، رانا ثناءاللہ کا پی ٹی آئی مطالبے پر طنز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جنات ہی 14 مئی کو الیکشن انتظامات کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے آٹھ اکتوبر کی تاریخ دی ہے جو مناسب ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے جہاں تیس دن کی گنجائش نکالی وہاں 65 دن کی بھی گنجائش نکال لیں، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اسمبلیاں اپنی مدت سے پہلے توڑنے کا وقت صرف دل جوئی کیلئے دیا۔

متعلقہ خبریں