اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی ،اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے کسی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔ امن و امان کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا سیکٹر جی 10 پروجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورژن ہوگی،شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔
امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن ہوگی۔
شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔…
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 3, 2023