اہم خبریں

تحریک انصاف نےعدالت عظمیٰ کو حکومت سے مذاکرات میں ناکامی سے آگاہ کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو حکومتی اتحاد سے مذاکرات میں ناکامی سے آگاہ کردیا ۔ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے معاملے پر پی ٹی تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مذاکرات کی تفصیلات متفرق درخواست کے ذریعے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں جمع کرادی۔متفرق درخواست کے ذریعے عدالت کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں گزشتہ رات ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تین ادوار ہوئے جن میں پارٹی کی جانب سے ہر ممکن حد تک لچک دکھائی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کا کل آخری دور تھا جس میں فریقین ایک روز انتخابات پر متفق ہوئے تھے تاہم الیکشن کی تاریخ طے نہ ہوسکی تھی۔

 

https://youtu.be/6wJ7uWIYveE

متعلقہ خبریں