لاہور(نیوزڈیسک)احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، نیب حکام نے وزیراعظم شہبازشریف ، داماد ہارون یوسف اور حمزہ شہبازو دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی ، جج احتساب عدالت قمرزمان نے کیس کی سماعت کی ، وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر کی عدالت کو آئندہ ہفتے تک سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کی یقین دھانی، عدالت نے ہارون یوسف ا ور طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع دینے کا فیصلہ، نیب سے سپیلمنٹری رپورٹ آئندہ سماعت سے قبل طلب کرلی۔
